كتاب المواقيت کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل 52. بَابُ: فِيمَنْ نَسِيَ صَلاَةً باب: جو شخص نماز بھول جائے تو کیا کرے؟
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نماز بھول جائے، جب یاد آ جائے تو اسے پڑھ لے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المساجد 55 (684)، سنن ابی داود/الصلاة 11 (442) مختصراً، سنن الترمذی/الصلاة 17 (178)، سنن ابن ماجہ/الصلاة 10 (696)، (تحفة الأشراف: 1430)، مسند احمد 3/100، 243، 267، 269، 282 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|