كتاب الأدب کتاب: اسلامی آداب و اخلاق 47. بَابُ: النَّهْيِ عَنِ النُّزُولِ عَلَى الطَّرِيقِ باب: راستہ میں ڈیرہ ڈالنا منع ہے۔
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نہ راستہ کے درمیان قیام کرو، اور نہ وہاں قضائے حاجت کرو“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الجہاد 63 (2570)، (تحفة الأشراف: 2219)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/203) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ آنے جانے والوں کو اس سے تکلیف ہو گی، دین اسلام نے کوئی بات نہیں چھوڑی یہاں تک صفائی کا انتظام بھی اس میں موجود ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|