كتاب الأدب کتاب: اسلامی آداب و اخلاق 51. بَابُ: مَنْ كَانَ مَعَهُ سِهَامٌ فَلْيَأْخُذْ بِنِصَالِهَا باب: تیر کا پیکان ہاتھ میں لے کر نکلنے کا بیان۔
سفیان بن عیینہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے کہا: کیا آپ نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ ایک شخص مسجد میں تیر لے کر گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی پیکان (نوک و پھل) تھام لو“، انہوں نے کہا: ہاں (سنا ہے) ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلاة 66 (451)، الفتن 7 (7073)، صحیح مسلم/البر والصلة 34 (2614)، سنن ابی داود/الجہاد 72 (2586)، سنن النسائی/المساجد 26 (719)، (تحفة الأشراف: 2527)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/308، 350)، سنن الدارمی/المقدمة 53 (657) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ حکم اس لیے ہے کہ کسی کو اس کی نوک نہ لگے کہ وہ زخمی ہو جائے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص ہماری مسجد یا بازار میں سے ہو کر گزرے، اور اس کے ساتھ تیر ہو تو اس کی پیکان اپنی ہتھیلی سے پکڑے رہے تاکہ ایسا نہ ہو کہ کسی مسلمان کو اس کی نوک لگ جائے، (اور وہ زخمی ہو)، یا چاہیئے کہ وہ تیر کی پیکان اپنی مٹھی میں دبائے رہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلاة 67 (452)، الفتن 7 (7075)، صحیح مسلم/البر والصلة 34 (2615)، سنن ابی داود/الجہاد 72 (2587)، (تحفة الأشراف: 9039)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/391، 392، 397، 410، 413) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|