كتاب الأدب کتاب: اسلامی آداب و اخلاق 30. بَابُ: مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الأَسْمَاءِ باب: مستحب اور پسندیدہ ناموں کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الآداب 1 (2132)، سنن الترمذی/الأدب 46 (2834)، (تحفة الأشراف: 7721)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/24)، سنن الدارمی/ الاستئذان 60 (2337) (صحیح)»
وضاحت: ان ناموں کے پسندیدہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان میں اللہ کی عبودیت کا اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ کے دوسرے ناموں کے ساتھ بھی ”عبد“ یا ”عبید“ لگا کر نام رکھا جا سکتا ہے۔ انبیائے کرام علیہ السلام کے ناموں پر نام رکھنا بھی درست ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|