كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 39. بَابُ: نَقْشِ الْخَاتَمِ باب: انگوٹھی کے نقش کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، پھر اس میں «محمد رسول الله» نقش کرایا، اور فرمایا: ”میری انگوٹھی کا یہ نقش کوئی اور نہ کرائے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/اللباس 12 (2091)، سنن ابی داود/الخاتم 1 (4219)، سنن الترمذی/الشمائل 11 (95)، سنن النسائی/الزینة من المجتبيٰ 26 (5290)، (تحفة الأشراف: 7599)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس 46 (5866)، مسند احمد (2/22) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: وہ انگوٹھی آپ کی وفات تک آپ کے ہاتھ میں رہی پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس پھر عمر رضی اللہ عنہ کے پاس، پھر عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی اخیر خلافت میں اریس کے کنوئیں میں گر گئی، ہر چند تلاش کی گئی مگر نہ ملی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی، اور فرمایا: ”ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس میں نقش کرایا ہے، لہٰذا اب اس طرح کوئی اور نقش نہ کرائے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 47 (5866)، 50 (5872)، 52 (5875)، 54 (5877)، صحیح مسلم/اللباس 12 (2092)، 13 (2092)، سنن ابی داود/الخاتم 1 (4214)، سنن الترمذی/اللباس 14 (1739)، الشمائل 11 (92)، سنن النسائی/الزینة 45 (5204)، الزینة من المجتبی 24 (5280)، (تحفة الأشراف: 999)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/161، 170، 181، 198، 209، 223) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کیونکہ وہ آپ کی علامت تھی آپ خطوط پر اس کو ثبت فرماتے، اب بھی اس طرح کا انگوٹھی پر نقش کرانا منع ہے، اور بعضوں نے کہا مکروہ نہیں کیونکہ التباس کا ڈر اب باقی نہیں ہے، اور ہم کہتے ہیں کہ ممانعت عام اور شامل ہے ہمیشہ ہمیش کے لیے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اس میں ایک حبشی نگینہ تھا، اور اس میں «محمد رسول الله» کا نقش تھا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس47 (5868)، صحیح مسلم/اللباس12 (2012)، سنن ابی داود/الخاتم 1 (4216)، سنن الترمذی/اللباس 14 (1739)، سنن النسائی/الزینة 45 (5199)، (تحفة الأشراف: 1554)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/209، 225) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|