كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 41. بَابُ: مَنْ جَعَلَ فَصَّ خَاتَمِهِ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ باب: انگوٹھی کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگوٹھی کے نگینے کو ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/اللباس11 (2092)، سنن ابی داود/الخاتم 1 (4218)، (تحفة الأشراف: 7599)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس 45 (5865)، 46 (5866)، 47 (5867)، 53 (5867)، الأیمان 6 (6651)، الاعتصام 4 (7298)، سنن الترمذی/اللباس 16 (1741)، الشمائل 12 (84)، سنن النسائی/الزینة 45 (5199)، مسند احمد (2/18، 68، 96، 127) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی پہنی، اس میں حبشی نگینہ تھا، آپ اپنے نگینے کو اپنی ہتھیلی کے اندر کی جانب رکھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 3641، (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
|