كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 12. بَابُ: لُبْسِ السَّرَاوِيلِ باب: پاجامہ پہننے کا بیان۔
سوید بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ نے ہم سے پاجامے کا مول بھاؤ (سودا) کیا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/البیوع 7 (3336، 3337)، سنن الترمذی/البیوع 66 (1305)، سنن النسائی/البیوع 52 (4596)، (تحفة الأشراف: 4810)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/352)، سنن الدارمی/البیوع 47 (2627) (صحیح) (یہ مکر رہے، ملاحظہ ہو: 2220)»
وضاحت: ۱؎: اس سے یہ معلوم ہوا کہ نبی اکرم ﷺ نے پاجامہ پسند کیا، مگر پاجامے کا پہننا آپ سے ثابت نہیں ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|