كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 42. بَابُ: التَّخَتُّمِ بِالْيَمِينِ باب: داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کا بیان۔
عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5221)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/اللباس 16 (1744)، الشمائل 13 (98)، سنن النسائی/الزینة 46 (5207)، مسند احمد (1/204، 205) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اور صحیح مسلم میں ہے کہ بائیں ہاتھ کی چھنگلیا میں یعنی سب سے چھوٹی انگلی میں پہنتے تھے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|