كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 32. بَابُ: الْخِضَابِ بِالْحِنَّاءِ باب: مہندی کا خضاب لگانے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہود و نصاریٰ خضاب نہیں لگاتے، تو تم ان کی مخالفت کرو (یعنی خضاب لگاؤ)“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأنبیاء 50 (3462)، اللباس 67 (5899)، صحیح مسلم/اللباس 25 (2103)، سنن ابی داود/الترجل 18 (4203)، سنن النسائی/الزینة 14 (5075)، (تحفة الأشراف: 13480، 15142)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/اللباس20 (1752)، مسند احمد (2/240، 260، 309، 401) (صحیح)»
وضاحت: بالکل سیاہ رنگ سے اجتناب کیا جائے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بالوں کی سفیدی بدلنے کے لیے سب سے بہترین چیز مہندی اور کتم ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الترجل 18 (4205)، سنن الترمذی/اللباس20 (1753)، سنن النسائی/الزینة 16 (5081، 5082)، (تحفة الأشراف: 11927، 18882)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/147، 150، 154، 156، 169) (صحیح)»
وضاحت: ۱ ؎: «كَتَمُ»: ایک پودا ہے جس کی جڑ سے خضاب بنایا جاتا ہے، نیز اس کو جوش دے کر روشنائی تیار کی جاتی ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
عثمان بن موہب کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بال نکال کر مجھے دکھایا، جو مہندی اور کتم سے رنگا ہوا تھا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 66 (5896، 5897)، (تحفة الأشراف: 18196)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/296، 319، 322) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|