كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 38. بَابُ: النَّهْيِ عَنِ الْقَزَعِ باب: قزع سے ممانعت کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا۔ راوی نے کہا: «قزع» کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: بچے کے سر کے بال ایک جگہ کے کاٹ دئیے جائیں، اور دوسری جگہ کے چھوڑ دئیے جائیں، اسے «قزع» کہتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 72 (5920)، صحیح مسلم/اللباس 31 (2120)، سنن ابی داود/الترجل 14 (4193)، سنن النسائی/الزینة 5 (5053)، (تحفة الأشراف: 8243)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/4، 39، 55، 67، 82، 83، 101، 106، 118، 137، 143، 154) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7197)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/67، 83، 118، 154) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|