Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن ابن ماجه
كتاب اللباس
کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل
39. بَابُ : نَقْشِ الْخَاتَمِ
باب: انگوٹھی کے نقش کا بیان۔
حدیث نمبر: 3640
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عُلَيَّةَ , عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ: اصْطَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا , فَقَالَ:" إِنَّا قَدِ اصْطَنَعْنَا خَاتَمًا , وَنَقَشْنَا فِيهِ نَقْشًا , فَلَا يَنْقُشَنَّ عَلَيْهِ أَحَدٌ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی، اور فرمایا: ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس میں نقش کرایا ہے، لہٰذا اب اس طرح کوئی اور نقش نہ کرائے ۱؎۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 47 (5866)، 50 (5872)، 52 (5875)، 54 (5877)، صحیح مسلم/اللباس 12 (2092)، 13 (2092)، سنن ابی داود/الخاتم 1 (4214)، سنن الترمذی/اللباس 14 (1739)، الشمائل 11 (92)، سنن النسائی/الزینة 45 (5204)، الزینة من المجتبی 24 (5280)، (تحفة الأشراف: 999)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/161، 170، 181، 198، 209، 223) (صحیح)» ‏‏‏‏

وضاحت: ۱؎: کیونکہ وہ آپ کی علامت تھی آپ خطوط پر اس کو ثبت فرماتے، اب بھی اس طرح کا انگوٹھی پر نقش کرانا منع ہے، اور بعضوں نے کہا مکروہ نہیں کیونکہ التباس کا ڈر اب باقی نہیں ہے، اور ہم کہتے ہیں کہ ممانعت عام اور شامل ہے ہمیشہ ہمیش کے لیے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم