كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 15. بَابُ: إِرْخَاءِ الْعِمَامَةِ بَيْنَ الْكَتِفَيْنِ باب: دونوں کندھوں کے درمیان عمامہ (پگڑی) لٹکانے کا بیان۔
عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں، اور آ پ کے سر پر کالی پگڑی ہے جس کے دونوں کناروں کو آپ اپنے دونوں شانوں کے درمیان لٹکائے ہوئے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أنظر حدیث رقم: (1104، 3584) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ان حدیثوں سے سیاہ عمامہ (کالی پگڑی) کا مسنون ہونا نکلتا ہے، دوسری روایتوں میں سفید بھی منقول ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|