كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 14. بَابُ: الْعِمَامَةِ السَّوْدَاءِ باب: سیاہ عمامہ (کالی پگڑی) کا بیان۔
عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ دیتے دیکھا، آپ کے سر پر کالی پگڑی تھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحج 84 (1359)، سنن ابی داود/اللباس 24 (4077)، سنن الترمذی/الشمائل 16 (108)، سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ 56 (5348)، (تحفة الأشراف: 10716)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/307)، سنن الدارمی/ المناسک 88 (1982) (صحیح)» (یہ حدیث مکرر ہے، د یکھئے: 1114)
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں (فتح کے دن) داخل ہوئے، تو آپ کے سر پر کالی پگڑی تھی۔
تخریج الحدیث: «أنظر حدیث رقم: 2822 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن مکہ میں داخل ہوئے، آپ کے سر پر کالی پگڑی تھی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7253، ومصباح الزجاجة: 1253) (صحیح)» (اس سند میں موسی بن عبیدة ربذی ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی وجہ سے یہ صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
|