كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 17. بَابُ: مَنْ رُخِّصَ لَهُ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ باب: جن لوگوں کو ریشم پہننے کی اجازت دی گئی ان کا بیان۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر بن عوام اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہما کو اس تکلیف کی وجہ سے جو انہیں کھجلی کی وجہ سے تھی، ریشم کے کرتے پہننے کی اجازت دی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجہاد 91 (2919)، اللباس 29 (5839)، صحیح مسلم/اللباس 3 (2076)، سنن ابی داود/اللباس 13 (4056)، سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ 38 (5312)، (تحفة الأشراف: 1169)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/اللباس 2 (1722)، مسند احمد (3/127، 180، 215، 255، 273) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|