كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 28. بَابُ: لُبْسِ النِّعَالِ وَخَلْعِهَا باب: جوتے پہننے اور اتارنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں پیر سے شروع کرے، اور اتارے تو پہلے بائیں پیر سے اتارے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14400)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس 39 (5854)، صحیح مسلم/اللباس 19 (2097)، سنن ابی داود/اللباس 44 (4139)، سنن الترمذی/اللباس 37 (1779)، موطا امام مالک/اللباس 7 (15)، مسند احمد (2/245، 265، 283، 430) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|