كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 29. بَابُ: الْمَشْيِ فِي النَّعْلِ الْوَاحِدِ باب: ایک پاؤں میں جوتا پہن کر چلنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بھی شخص ایک جوتا یا ایک موزہ پہن کر نہ چلے، یا تو دونوں جوتے اور موزے اتار دے یا پھر دونوں جوتے اور موزے پہن لے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13064، ومصباح الزجاجة: 1261)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس40 (5855)، صحیح مسلم/اللباس 19 (2097)، سنن ابی داود/اللباس 44 (4136)، سنن الترمذی/اللباس 34 (1774)، موطا امام مالک/اللباس 7 (14)، مسند احمد (2/245، 253، 314، 424، 443، 477) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ حکم ادب کے طور پر ہے اگر کوئی عذر ہو مثلا ایک پاؤں میں پھوڑا یا درد ہو تو جوتا اس میں نہ پہنا جائے، تو بہتر یہ ہے کہ دوسرے پاؤں کا جوتا بھی اتار کر چلے۔ قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|