كتاب الجهاد کتاب: جہاد کے فضائل و احکام 8. بَابُ: فَضْلِ الْحَرْسِ وَالتَّكْبِيرِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ باب: اللہ کی راہ میں پہرہ داری اور تکبیر کی فضیلت۔
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ لشکر کے پہرہ دار پر رحم فرمائے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9945، ومصباح الزجاجة: 980)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الجہاد 11 (2445) (ضعیف)» (سند میں صالح بن محمد بن زائدہ ضعیف راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہو ے سنا: ”اللہ کی راہ میں ایک رات پہرہ دینا، کسی آدمی کے اپنے گھر میں رہ کر ایک ہزار سال کے صوم و صلاۃ سے بڑھ کر ہے، سال تین سو ساٹھ دن کا ہوتا ہے، جس کا ہر دن ہزار سال کے برابر ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 860، ومصباح الزجاجة: 981) (موضوع)» (سند میں سعید بن خالد الطویل ہے، جو وضع حدیث کرتا تھا، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1234، اس موضوع پر صحیح حدیث کے لئے ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1866)
قال الشيخ الألباني: موضوع
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ سے ڈرتے رہنے، اور ہر اونچی زمین پر اللہ اکبر کہنے کی وصیت کرتا ہوں“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الدعوات 46 (3445)، (تحفة الأشراف: 12946)، وقد أخرجہ: 2/325، 331، 443، 476) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|