كتاب الجهاد کتاب: جہاد کے فضائل و احکام 5. بَابُ: التَّغْلِيظِ فِي تَرْكِ الْجِهَادِ باب: جہاد چھوڑ دینے پر وارد وعید کا بیان۔
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نہ غزوہ کرے، نہ کسی غازی کے لیے سامان جہاد کا انتظام کرے، اور نہ ہی کسی غازی کی غیر موجودگی میں اس کے گھربار کی بھلائی کے ساتھ نگہبانی کرے، تو اللہ تعالیٰ قیامت آنے سے قبل اسے کسی مصیبت میں مبتلا کر دے گا“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الجہاد 18 (2503)، (تحفة الأشراف: 4897)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الجہاد 26 (2462) (حسن)» (تراجع الألبانی: رقم: 380)
قال الشيخ الألباني: حسن
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے کہ اس پر جہاد فی سبیل اللہ کا کوئی نشان نہ ہو، تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اس میں نقصان ہو گا“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/فضائل الجہاد 26 (1666)، (تحفة الأشراف: 12554)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/160، 214) (ضعیف)» (سند میں ابو رافع ضعیف راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|