كتاب الجهاد کتاب: جہاد کے فضائل و احکام 2. بَابُ: فَضْلِ الْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ باب: اللہ کی راہ میں صبح شام چلنے کی فضیلت۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایک صبح یا ایک شام (کا وقت گزارنا) دنیا اور اس کی ساری چیزوں سے بہتر ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/فضائل الجہاد 17 (1649)، (تحفة الأشراف: 13428)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجہاد 5 (2792)، مسند احمد (2/532، 533) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے راستے میں ایک صبح یا ایک شام (کا وقت گزارنا) دنیا اور اس کی ساری چیزوں سے بہتر ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4673)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجہاد 5 (2794)، 73 (2892)، الرقاق 2 (6415)، صحیح مسلم/الإمارة 30 (1881)، سنن الترمذی/فضائل الجہاد 17 (1648)، 26 (1664)، سنن النسائی/الجہاد 11 (3120)، مسند احمد (3/433، 5/335، 337، 339)، سنن الدارمی/الجہاد 9 (2443) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں ایک صبح یا ایک شام (کا وقت گزارنا) دنیا اور اس کی ساری چیزوں سے بہتر ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 726)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجہاد 5 (2792)، صحیح مسلم/الإمارة 30 (1880)، سنن الترمذی/فضائل الجہاد 17 (1651) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|