صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ
نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
1726. ‏(‏171‏)‏ بَابُ التَّغْلِيظِ فِي الصَّدَقَةِ مُرَاءَاةً وَسُمْعَةً
ریا کاری اور شہرت کے حصول کے لئے صدقہ کرنے میں سخت وعید کا بیان
حدیث نمبر: Q2482
Save to word اعراب

تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 2482
Save to word اعراب
حدثنا حدثنا عتبة بن عبد الله ، اخبرنا عبد الله بن المبارك ، اخبرنا حيوة بن شريح ، حدثني الوليد بن ابي الوليد ابو عثمان ، ان عقبة بن مسلم ، حدثه ان شفيا ، حدثه: انه دخل المدينة، فإذا هو برجل قد اجتمع عليه الناس، فقال: من هذا؟ فقالوا: ابو هريرة، فدنوت منه حتى قعدت بين يديه، وهو يحدث الناس، فلما سكت وخلا، قلت: انشدك بحق وحق لما حدثتني حديثا سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم عقلته وعلمته، فقال ابو هريرة: افعل، لاحدثنك حديثا حدثنيه رسول الله صلى الله عليه وسلم وعلمته، ثم نشغ ابو هريرة نشغة، فمكث قليلا، ثم افاق، فقال: لاحدثنك حديثا حدثنيه رسول الله صلى الله عليه وسلم في هذا البيت ما معنا احد غيري وغيره، ثم نشغ ابو هريرة نشغة اخرى، فمكث بذلك، ثم افاق ومسح وجهه، قال: افعل، لاحدثنك بحديث حدثنيه رسول الله صلى الله عليه وسلم، وانا وهو في هذا البيت ما معنا احد غيري وغيره، ثم نشغ ابو هريرة نشغة شديدة، ثم مال خارا على وجهه اسندته طويلا، ثم افاق، فقال: حدثني رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إن الله تبارك وتعالى إذا كان يوم القيامة نزل إلى العباد ليقضي بينهم، وكل امة جاثية، فاول من يدعو به: رجل جمع القرآن، ورجل يقتل في سبيل الله، ورجل كثير المال، فيقول للقارئ: الم اعلمك ما انزلت على رسولي؟ قال: بلى، يا رب، قال: فماذا عملت فيما علمت؟ قال: كنت اقوم به اثناء الليل وآناء النهار، فيقول الله له: كذبت، وتقول الملائكة: كذبت، ويقول الله: بل اردت ان يقال: فلان قارئي، فقد قيل، ويؤتى بصاحب المال، فيقول الله: الم اوسع عليك حتى لم ادعك تحتاج إلى احد؟ قال: بلى، قال: فماذا عملت فيما آتيتك؟ قال: كنت اصل الرحم، واتصدق؟ فيقول الله: كذبت، وتقول الملائكة: كذبت، فيقول الله: بل اردت ان يقال: فلان جواد، فقد قيل ذاك، ويؤتى بالذي قتل في سبيل الله، فيقال له: فيم قتلت؟ فيقول: امرت بالجهاد في سبيلك، فقاتلت حتى قتلت، فيقول الله: كذبت، وتقول الملائكة: كذبت، ويقول الله عز وجل له: بل اردت ان يقال: فلان جريء: فقد قيل ذلك، ثم ضرب رسول الله صلى الله عليه وسلم على ركبتي، فقال: يا ابا هريرة، اولئك الثلاثة اول خلق الله تسعر بهم النار يوم القيامة" ، قال الوليد: فاخبرني عقبة ان شفيا هو الذي دخل على معاوية، فاخبره بهذا، قال ابو عثمان: وحدثني العلاء بن ابي حكيم انه كان سيافا لمعاوية، وان رجلا دخل على معاوية، فحدثه بهذا، قال: صدق الله ورسوله: من كان يريد الحياة الدنيا وزينتها إلى قوله: وباطل ما كانوا يعملون سورة هود آية 15 - 16حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي الْوَلِيدِ أَبُو عُثْمَانَ ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ شُفَيًّا ، حَدَّثَهُ: أَنَّهُ دَخَلَ الْمَدِينَةَ، فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ قَدِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ النَّاسُ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: أَبُو هُرَيْرَةَ، فَدَنَوْتُ مِنْهُ حَتَّى قَعَدْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَهُوَ يُحَدِّثُ النَّاسَ، فَلَمَّا سَكَتَ وَخَلا، قُلْتُ: أَنْشُدُكَ بِحَقٍّ وَحَقٍّ لَمَّا حَدَّثْتَنِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقَلْتَهُ وَعَلِمْتَهُ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَفْعَلُ، لأُحَدِّثَنَّكَ حَدِيثًا حَدَّثَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلِمْتُهُ، ثُمَّ نَشَغَ أَبُو هُرَيْرَةَ نَشْغَةً، فَمَكَثَ قَلِيلا، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ: لأُحَدِّثَنَّكَ حَدِيثًا حَدَّثَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْبَيْتِ مَا مَعَنَا أَحَدٌ غَيْرِي وَغَيْرُهُ، ثُمَّ نَشَغَ أَبُو هُرَيْرَةَ نَشْغَةً أُخْرَى، فَمَكَثَ بِذَلِكَ، ثُمَّ أَفَاقَ وَمَسَحَ وَجْهَهُ، قَالَ: أَفْعَلُ، لأُحَدِّثَنَّكَ بِحَدِيثٍ حَدَّثَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا وَهُوَ فِي هَذَا الْبَيْتِ مَا مَعَنَا أَحَدٌ غَيْرِي وَغَيْرُهُ، ثُمَّ نَشَغَ أَبُو هُرَيْرَةَ نَشْغَةً شَدِيدَةً، ثُمَّ مَالَ خَارًّا عَلَى وَجْهِهِ أَسْنَدْتُهُ طَوِيلا، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ نَزَلَ إِلَى الْعِبَادِ لِيَقْضِيَ بَيْنَهُمْ، وَكُلُّ أُمَّةٍ جَاثِيَةٌ، فَأَوَّلُ مَنْ يَدْعُو بِهِ: رَجُلٌ جَمَعَ الْقُرْآنَ، وَرَجُلٌ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَرَجُلٌ كَثِيرُ الْمَالِ، فَيَقُولُ لِلْقَارِئِ: أَلَمْ أُعَلِّمْكَ مَا أَنْزَلْتُ عَلَى رَسُولِي؟ قَالَ: بَلَى، يَا رَبِّ، قَالَ: فَمَاذَا عَمِلْتَ فِيمَا عُلِّمْتَ؟ قَالَ: كُنْتُ أَقُومُ بِهِ أَثْنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ، فَيَقُولُ اللَّهُ لَهُ: كَذَبْتَ، وَتَقُولُ الْمَلائِكَةُ: كَذَبْتَ، وَيَقُولُ اللَّهُ: بَلْ أَرَدْتَ أَنْ يُقَالَ: فُلانٌ قَارِئِي، فَقَدْ قِيلَ، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْمَالِ، فَيَقُولُ اللَّهُ: أَلَمْ أُوَسِّعْ عَلَيْكَ حَتَّى لَمْ أَدَعْكَ تَحْتَاجُ إِلَى أَحَدٍ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَمَاذَا عَمِلْتَ فِيمَا آتَيْتُكَ؟ قَالَ: كُنْتُ أَصِلُ الرَّحِمَ، وَأَتَصَدَّقُ؟ فَيَقُولُ اللَّهُ: كَذَبْتَ، وَتَقُولُ الْمَلائِكَةُ: كَذَبْتَ، فَيَقُولُ اللَّهُ: بَلْ أَرَدْتَ أَنْ يُقَالَ: فُلانٌ جَوَّادٌ، فَقَدْ قِيلَ ذَاكَ، وَيُؤْتَى بِالَّذِي قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَيُقَالُ لَهُ: فِيمَ قُتِلْتَ؟ فَيَقُولُ: أُمِرْتُ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِكَ، فَقَاتَلْتُ حَتَّى قُتِلْتُ، فَيَقُولُ اللَّهُ: كَذَبْتَ، وَتَقُولُ الْمَلائِكَةُ: كَذَبْتَ، وَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ: بَلْ أَرَدْتَ أَنْ يُقَالَ: فُلانٌ جَرِيءٌ: فَقَدْ قِيلَ ذَلِكَ، ثُمَّ ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رُكْبَتَيَّ، فَقَالَ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، أُولَئِكَ الثَّلاثَةُ أَوَّلُ خَلْقِ اللَّهِ تُسَعَّرُ بِهِمُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" ، قَالَ الْوَلِيدُ: فَأَخْبَرَنِي عُقْبَةُ أَنَّ شُفَيًّا هُوَ الَّذِي دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَأَخْبَرَهُ بِهَذَا، قَالَ أَبُو عُثْمَانَ: وَحَدَّثَنِي الْعَلاءُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ أَنَّهُ كَانَ سَيَّافًا لِمُعَاوِيَةَ، وَأَنَّ رَجُلا دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَحَدَّثَهُ بِهَذَا، قَالَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ: مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا إِلَى قَوْلِهِ: وَبَاطِلٌ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ سورة هود آية 15 - 16
جناب سفی اصجی بیان کرتے ہیں کہ وہ مدینہ منوّرہ میں داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص کے پاس کافی لوگ جمع ہیں۔ تو انہوں نے پوچھا کہ یہ کون صاحب ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ لہٰذا میں اُن کے قریب جاکر اُن کے سامنے بیٹھ گیا، جبکہ وہ لوگوں کو حدیث بیان کر رہے تھے۔ پھر جب خاموش ہوئے اور اکیلے رہ گئے تو میں نے عرض کیا کہ میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی قسم اور اس کے حق کا واسطہ دیکر گذارش کرتا ہوں کہ آپ مجھے وہ حدیث بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر یاد رکھی ہو اور آپ اسے بخوبی جانتے ہوں۔ توسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایسی ہی حدیث سناوَں گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی اور یاد رکھی ہے۔ پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سسکیاں لیکر رونے لگے اور بیہوش ہو گئے پھر تھوڑی دیر بعد ہوش آیا تو فرمانے لگے، میں تمہیں ضرور ایسی حدیث سناؤں گا جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کی تھی جبکہ میں اور آپ اس گھر میں اکیلے موجود تھے۔ پھر دوسری بار سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے سسکیاں لیکر رونا شروع کردیا اور بیہوش ہو گئے۔ پھر ہوش میں آئے اور اپنے چہرے کو صاف کیا۔ پھر فرمایا کہ میں تمہیں حدیث سناتا ہوں، میں ضرور تمہیں ایسی حدیث سناؤں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس وقت سنائی تھی جب میں اور آپ اس گھر میں اکیلے ہی تھے ہمارے علاوہ کوئی اور موجود نہ تھا۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ شدید سسکیاں لیکر رونے لگے پھر بیہوش ہو کر مُنہ کے بل گرگئے اور میں دیر تک آپ کو سہارا دیکر بیٹھا رہا۔ پھر جب ہوش میں آئے تو فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے بیان کیا: جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ مخلوق کے درمیان فیصلے کے لئے تشریف لائیگا۔ جبکہ ہر اُمّت گھٹنوں کے بل بیٹھی ہوگی۔ سب سے پہلے قاری قرآن کو بلایا جائیگا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہد کو جو شہید ہوا تھا اور دولت مند شخص کو بلایا جائیگا الله تعالی قاری سے فرمائے گا، کیا میں نے تمھیں وہ کتاب نہیں سکھائی تھی جو میں نے اپنے رسول پر نازل کی تھی؟ وہ کہے گا کہ کیوں نہیں اے میرے رب، تو اللہ تعالی فرمائے گا تو تم نے علم حاصل کرنے کے بعد کیا عمل کیا؟ وہ جواب دیگا کہ میں دن رات نماز میں اس کی تلاوت کرتا تھا تو اللہ تعالی فرمائے گا تم نے جھوٹ بولا ہے۔ اور فرشتے بھی کہیں گے تم نے جھوٹ کہا ہے۔ اور اللہ تعالی فرمائے گا، بلکہ تم تو یہ چاہتے تھے کہ کہا جائے، فلاں بہت بڑا قاری ہے۔ تو یہ بات تو (دنیا میں) کہہ دی گئی تھی۔ اور مالدار شخص کو لایا جائیگا تو اللہ تعالی فرمائے گا، کیا میں نے تمھیں اتنا مال و دولت عطا نہیں کیا تھا کہ تم کسی شخص کے محتاج نہیں رہے تھے؟ وہ جواب دیگا کہ ضرور ایسا ہوا تھا۔ الله تعالی فرمائے گا تو تم نے میرے عطا کیے ہوئے مال میں کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا کہ میں اس مال سے صلہ رحمی کرتا تھا اور صدقہ و خیرات کرتا تھا۔ تو اللہ تعالی اور اس کے فرشتے کہیں گے، تم نے جھوٹ بولا ہے اللہ تعالی فرمائے گا، بلکہ تمھارا ارادہ تو یہ تھا کہ لوگ کہیں کہ فلاں شخص بڑا سخی ہے تو وہ کہہ دیا گیا تھا۔ پھر اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے مجاہد کو لایا جائیگا تو اس سے پوچھا جائیگا کہ تم نے کس مقصد کے لئے جان دی؟ تو وہ کہے گا کہ اللہ تُو نے اپنے راستے میں جہاد کرنے کا حُکم دیا تھا تو میں نے جنگ لڑی تھی کہ میں قتل ہوگیا تو اللہ تعالی فرمائے گا، تم نے جھوٹ بولا ہے۔ اور فرشتے بھی کہیں گے تم جھوٹے ہو اور اللہ تعالی فرمائے گا، بلکہ تمھارا ارادہ تو یہ تھا کہ کہا جائے، فلاں شخص بڑا بہادر ہے تو دنیا میں یہ کہہ دیا گیا تھا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے گھٹنے پر ہاتھ مارکر فرمایا کہ اے ابو ہریرہ، یہ تین افراد وہ پہلے اللہ کی مخلوق ہوںگے جن سے قیامت کے دن جہنّم کی آگ بھڑکائی جائیگی۔ جناب عقبہ کہتے ہیں کہ جناب شفی نے ہی یہ حدیث سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضرہو کر بیان کی تھی۔ جناب العلاء بن ابی حکیم بیان کرتے ہیں کہ شفی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے جلاد تھے ایک شخص نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوکر یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے۔ پھر یہ آیت پڑھی «‏‏‏‏مَن كَانَ يُرِيدُ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا نُوَفِّ إِلَيْهِمْ أَعْمَالَهُمْ فِيهَا وَهُمْ فِيهَا لَا يُبْخَسُونَ ‎، أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا النَّارُ ۖ وَحَبِطَ مَا صَنَعُوا فِيهَا وَبَاطِلٌ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ» ‏‏‏‏ [ سورة هود: 16،15 ] جو شخص دنیا کی زندگی اور اس کی زینت چاہتا ہے تو ہم ان کے اعمال کا بدلہ اسی دنیا میں دے دیتے ہیں۔ اور اس میں ان کی حق تلفی نہیں کی جاتی۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں، اور وہ برباد ہوگیا جوکچھ انہوں نے دنیا میں کمایا تھا اور جو وہ عمل کرتے رہے، ضائع ہوگئے۔

تخریج الحدیث: اسناده صحيح

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.