جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ 1709. (154) بَابُ الْأَمْرِ بِإِتْيَانِ الْقَرَابَةِ بِمَا يَتَقَرَّبُ بِهِ الْمَوْلَى لِلَّهِ- عَزَّ وَجَلَّ- مِنْ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ اللہ تعالی کے تقرب کے حصول کے لئے رشتہ داروں کو نفلی صدقہ دینے کا حُکم
تخریج الحدیث:
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی «لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ» [ سورة آل عمران: 92 ] ”تم نیکی کو ہرگز نہیں پا سکو گے حتّیٰ کہ اپنی پسندیدہ چیز میں سے خرچ کرو۔“ اور یہ فرمان «مَّن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا» [ سورة البقرة: 245 ] ”کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے۔“ تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، فلاں فلاں جگہ پر واقع میرا باغ اللہ کے لئے صدقہ ہے اور اگر میں اس کو خفیہ رکھنے کی استطاعت رکھتا تو میں اس کا اعلان نہ کرتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنے قریبی فقیر رشتہ داروں میں تقسیم کردو۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح علي شرط البخاري
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا کی طرح روایت بیان کی۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|