صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ
نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
1722. ‏(‏167‏)‏ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْخُيَلَاءِ عِنْدَ الصَّدَقَةِ
صدقہ کرتے وقت فخر و غرور کا اظہار کرنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: Q2478
Save to word اعراب

تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 2478
Save to word اعراب
حدثنا عبد الرحمن بن بشر بن الحكم ، حدثنا عبد الرزاق ، اخبرنا معمر ، عن يحيى بن ابي كثير ، عن زيد بن سلام ، عن عبد الله بن زيد بن الازرق ، عن عقبة بن عامر الجهني ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " غيرتان إحداهما يحبها الله، والاخرى يبغضها الله: الغيرة في الرمية يحبها الله، والغيرة في غير رمية يبغضها الله، والمخيلة إذا تصدق الرجل يحبها الله، والمخيلة في الكبر يبغضها الله" . وقال: " ثلاثة تستجاب دعوتهم: الوالد، والمسافر، والمظلوم" . وقال:" إن الله يدخل الجنة بالسهم الواحد ثلاثة: صانعه، والممد به، والرامي به في سبيل الله" .حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلامٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الأَزْرَقِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " غَيْرَتَانِ إِحْدَاهُمَا يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالأُخْرَى يَبْغَضُهَا اللَّهُ: الْغَيْرَةُ فِي الرَّمْيَةِ يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ رَمْيَةٍ يَبْغَضُهَا اللَّهُ، وَالْمَخِيلَةُ إِذَا تَصَدَّقَ الرَّجُلُ يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْمَخِيلَةُ فِي الْكِبَرِ يَبْغَضُهَا اللَّهُ" . وَقَالَ: " ثَلاثَةٌ تُسْتَجَابُ دَعْوَتُهُمُ: الْوَالِدُ، وَالْمُسَافِرُ، وَالْمَظْلُومُ" . وَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الْجَنَّةَ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلاثَةً: صَانِعَهُ، وَالْمُمِدَّ بِهِ، وَالرَّامِيَ بِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" .
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غیرت دو قسم کی ہے۔ ایک اللہ تعالیٰ کو پسند ہے اور دوسری ناپسند ہے۔ جن کاموں میں تہمت لگنے اور بدگمانی پیدا ہونے کا خطرہ ہو ان میں غیرت کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے۔ اور جن امور میں شک و شبہ اور تہمت لگنے کا خدشہ ہو ان میں غیرت کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے۔ جب آدمی صدقہ خیرات کرکے اترائے تو اللہ تعالیٰ اس شوخی کو پسند کرتا ہے۔ اور جس فخر وغرور کا سبب تکبر ہواسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین افراد کی دعا بہت قبول ہوتی ہے، والد کی دعا (اولاد کے حق میں) مسافر اور مظلوم کی دعا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ ایک تیر کے سبب سے تین افراد کو جنّت میں داخل کرتا ہے۔ تیربنانے والے کو، تیر مجاہد کو فراہم کرنے والے کو اور اللہ کی راہ میں اس تیر کو چلانے والے مجاہد کو۔

تخریج الحدیث: اسناده صحيح

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.