جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ 1708. (153) بَابُ ذِكْرِ مَثَلٍ ضَرَبَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُتَصَدِّقِ اس مثال کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے والے شخص کی بیان کی ہے۔
اور شیاطین کا اسے فقر و فاقہ کا خوف دلاکر صدقے سے منع کرنے کا بیان۔ اگر یہ روایت صحیح ہو۔ کیونکہ مجھے معلوم نہیں کہ امام اعمش نے ابن بریدہ سے سنا ہے یا نہیں؟ اللہ تعالی فرماتا ہے «الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُم بِالْفَحْشَاءِ ۖ» [ سورة البقرة: 268 ] ”شیطان تمھیں تنگ دستی سے ڈراتا ہے اور بے حیائی کا حُکم دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث:
جناب ابن بریدہ اپنے والد گرامی سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”کوئی شخص اس وقت تک کسی بھی چیز کا صدقہ نہیں کر سکتا حتّیٰ کہ اس کو ستّر شیطانوں کے جبڑوں سے نہ چھڑالے۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|