جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ 1687. (132) بَابُ الْأَمْرِ بِاتِّقَاءِ النَّارِ- نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْهَا- بِالصَّدَقَةِ، وَإِنْ قَلَّتْ صدقے کے زریعے سے جہنّم کی آگ سے پچنے حُکم کا بیان اگرچہ صدقہ کم ہی ہو۔ ہم اللہ تعالی سے جہنّم کی آگ سے پناہ مانگتے ہیں
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے جہنّم کی آگ کا تذکرہ کیا تو اس سے اللہ کی پناہ مانگی اور (جہنّم سے) نفرت کرتے ہوئے دو یا تین مرتبہ اپنا چہرہ مبارک پھیرا، پھر فرمایا: ”جہنّم کی آگ سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا صدقہ کرکے ہی بچو، اگر تمہارے پاس یہ بھی نہ ہو تو پاکیزہ کلمہ بول کر ہی آگ سے بچو۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”آگ سے بچو خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا صدقہ کرکے ہی بچو۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اسماعیل سے مراد اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور میں اس کی ذمہ داری سے بری ہوں۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے نجات کے لئے صدقہ دو اگر چہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی ہو۔“
تخریج الحدیث: اسناده حسن
|