صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ
نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
1708. (153) بَابُ ذِكْرِ مَثَلٍ ضَرَبَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُتَصَدِّقِ
اس مثال کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے والے شخص کی بیان کی ہے۔
حدیث نمبر: Q2457
وَمَنْعَ [249- أ] الشَّيَاطِينُ إِيَّاهُ مِنْهَا بِتَخْوِيفِ الْفَقِيرِ إِنْ صَحَّ الْخَبَرُ، فَإِنِّي لَا أَقِفُ هَلْ سَمِعَ الْأَعْمَشُ مِنِ ابْنَ بُرَيْدَةَ أَمْ لَا؟ قَالَ اللَّهُ- عَزَّ وَجَلَّ-: [الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاءِ] الْآيَةَ [الْبَقَرَةِ: 268]
اور شیاطین کا اسے فقر و فاقہ کا خوف دلاکر صدقے سے منع کرنے کا بیان۔ اگر یہ روایت صحیح ہو۔ کیونکہ مجھے معلوم نہیں کہ امام اعمش نے ابن بریدہ سے سنا ہے یا نہیں؟ اللہ تعالی فرماتا ہے «الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُم بِالْفَحْشَاءِ ۖ» [ سورة البقرة: 268 ] ”شیطان تمھیں تنگ دستی سے ڈراتا ہے اور بے حیائی کا حُکم دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: