Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ
نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ
1708. ‏(‏153‏)‏ بَابُ ذِكْرِ مَثَلٍ ضَرَبَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُتَصَدِّقِ
اس مثال کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے والے شخص کی بیان کی ہے۔
حدیث نمبر: 2457
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ , عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا يُخْرِجُ رَجُلٌ شَيْئًا مِنَ الصَّدَقَةِ حَتَّى يَفُكَّ عَنْهَا لَحْيَيْ سَبْعِينَ شَيْطَانًا"
جناب ابن بریدہ اپنے والد گرامی سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: کوئی شخص اس وقت تک کسی بھی چیز کا صدقہ نہیں کر سکتا حتّیٰ کہ اس کو ستّر شیطانوں کے جبڑوں سے نہ چھڑالے۔

تخریج الحدیث: اسناده ضعيف