كِتَابُ الْبُيُوعِ کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں 27. بَابُ بَيْعِ الْحَيَوَانِ بِاللَّحْمِ جانور کو گو شت کے بدلے میں بیچنا
حضرت سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا جانور کے بیچنے سے گوشت کے بدلے میں۔
تخریج الحدیث: «مرفوع حسن لغيره، أخرجه والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10570، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3378، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2265، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3057، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1389، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14162، وأخرجه أبو داود فى «المراسيل» برقم: 177، 178، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 64»
حضرت سعید بن مسیّب کہتے تھے: یہ بھی جاہلیت کا جوا ہے گوشت کو ایک بکری یا دو بکریوں کے عوض میں بیچنا۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10575، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14163، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 65»
حضرت سعید بن مسیّب کہتے تھے: جانور کو گوشت کے بدلے میں بیچنا منع ہے۔ ابوالزناد نے کہا: میں نے سعید بن مسیّب سے پوچھا: اگر کوئی شخص دس بکریوں کے بدلے میں ایک اونٹ خرید کرے تو کیسا ہے؟ سعید نے کہا: اگر ذبح کرنے کے لئے خرید کرے تو بہتر نہیں۔ ابو الزناد نے کہا: میں نے سب عالموں کو جانور کی بیع سے گوشت کے بدلے میں منع کرتے ہوئے پایا، اور ابان بن عثمان اور ہشام بن اسماعیل کے زمانے میں عاملوں کے پروانوں میں اس کی ممانعت لکھی جاتی تھی۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10574، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3057، 3058، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 66»
|