كِتَابُ الْبُيُوعِ کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں 3. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعُهْدَةِ فِي الرَّقِيقِ غلام یا لونڈی کی بیع میں بائع سے کب تک مواخذہ ہو سکتا ہے
حضرت عبداللہ بن ابی بکر سے روایت ہے کہ ابان بن عثمان اور ہشام بن اسماعیل دونوں نے خطبے میں بیان کیا کہ غلام اور لونڈی کے عیب کی جواب دہی بائع پر تین روز تک ہے خریدنے کے وقت سے، اور ایک جواب دہی سال بھر تک ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ غلام اور لونڈی کو جو عارضہ لاحق ہو تین دن کے اندر وہ بائع کی طرف سے سمجھا جائے گا، اور مشتری کو اس کے پھیر دینے کا اختیار ہوگا، اور اگر جنون، یا جذام، یا برص نکلے تو ایک برس کے اندر پھیر دینے کا اختیار ہوگا، بعد ایک سال کے پھر بائع سب باتوں سے بری ہو جائے گا اس کو کسی عیب کی جواب دہی لازم نہ ہوگی، اگر کسی نے وارثوں میں سے یا اور لوگوں میں سے ایک غلام یا لونڈی کو بیچا اس شرط سے کہ بائع عیب کی جواب دہی سے بری ہے، تو پھر بائع پر جواب دہی لازم نہ ہوگی، البتہ اگر جان بوجھ کر اس نے کوئی عیب چھپایا ہوگا تو جواب دہی اس پر لازم ہوگی، اور مشتری کو پھیر دینے کا اختیار ہوگا۔ یہ جواب دہی خاص غلام یا لونڈی میں ہے اور چیزوں میں نہیں۔ تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 36318، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 3»
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 3»
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 3»
|