كِتَابُ الْبُيُوعِ کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں 6. بَابُ النَّهْيِ عَنْ أَنْ يَطَأَ الرَّجُلُ وَلِيدَةً وَلَهَا زَوْجٌ خاوند والی لونڈی سے وطی کرنا منع ہے
ابن شہاب سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو ایک لونڈی ہدیہ دی، مگر اس کا ایک خاوند تھا اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس لونڈی کو بصرے میں خریدا تھا، تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس لونڈی سے وطی نہ کروں گا جب تک اس کا خاوند اس کو چھوڑ نہ دے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس خاوند کو راضی کر دیا تو اس نے چھوڑ دیا۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10751، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13178، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2912، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18262، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 7»
حضرت ابی سلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ایک لونڈی خریدی، بعد اس کے معلوم ہوا کہ وہ خاوند رکھتی ہے تو اس کو واپس کر دیا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10749، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1952، 1953، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13177، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18573، 18574، 18585، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2914، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 8»
|