كِتَابُ الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت کے بیان میں 9. بَابُ الْعَمَلِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ موزوں کے مسح کی ترکیب کا بیان
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے باپ کو دیکھا جب مسح کرتے موزوں پر تو مسح کرتے موزوں کی پشت پر، نہ اندر کی جانب۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه الأم للشافعي برقم: 226/7، شركة الحروف نمبر: 68، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 45»
امام مالک رحمہ اللہ نے ابن شہاب زہری رحمہ اللہ سے موزوں پر مسح کے متعلق پوچھا کہ وہ کس طرح ہوتا ہے؟ تو ابن شہاب رحمہ اللہ نے اپنا ایک ہاتھ موزے کے نیچے رکھا اور دوسرا اوپر، پھر ان دونوں کو (موزے پر پھیرتے ہوئے) گزار دیا۔
امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن شہاب رحمہ اللہ کا قول مجھے ان تمام اقوال سے زیادہ پسند ہے جو میں نے اس مسئلے میں سنے ہیں۔ تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه الأم للشافعي برقم: 226/7، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 854، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1402، شركة الحروف نمبر: 69، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 45ب»
|