كِتَابُ الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت کے بیان میں 21. بَابُ غُسْلِ الْمَرْأَةِ إِذَا رَأَتْ فِي الْمَنَامِ مِثْلَ مَا يَرَى الرَّجُلُ عورت کو اگر احتلام ہو مثل مرد کے تو اس پر غسل واجب ہے
سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیّدہ اُم سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے: عورت اگر دیکھے خواب میں جیسا کہ مرد دیکھتا ہے، کیا غسل کرے؟ تو فرمایا ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”ہاں! وہ غسل کرے۔“ تو کہا سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیّدہ اُم سلیم رضی اللہ عنہا کو: نوج نگوڑی کیا عورت بھی دیکھتی ہے خواب میں (یعنی اس کو بھی احتلام ہوتا ہے)؟ تو فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”خاک آلود ہو داہنا ہاتھ تیرا، اور کہاں سے ہوتی ہے مشابہت۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 314، 310، 311، و النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9029، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 813، والدارمي فى «سننه» برقم:763، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27758، 27762، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3116، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1093، 1096، وأخرجه الطبراني فى "الكبير"، 309، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3940، شركة الحروف نمبر: 105، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 84»
سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ اُم سلیم رضی اللہ عنہا آئیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس، تو کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! نہیں شرماتا اللہ سچ سے، کیا عورت پر بھی غسل ہے جب احتلام ہو؟ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: ”ہاں! جب کہ دیکھے پانی کو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 130، 282، 3328، 6091، 6121، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 313، 311، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 235، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1165، 1166، 1167، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 197، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 199، 5856، والترمذي فى «جامعه» برقم: 122، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 600، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 807، 808، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27146، 27222، 27256، 27273، والحميدي فى «مسنده» برقم: 300، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6895، 7004، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 225، شركة الحروف نمبر: 106، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 85»
|