كِتَاب الْعِلْمِ علم کا بیان اپنی رائے سے تفسیر کرنے پر وعید
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قرآن کے بارے میں اپنی رائے سے کچھ کہے تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ “ اور ایک دوسری روایت میں ہے: ”جو شخص قرآن کے بارے میں علم کے بغیر کوئی بات کہے تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ “اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2950 وقال: حسن، 2951) ٭ عبدالأعلٰي الثعلبي ضعيف، تقدم (232) فالسند غير حسن.»
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قرآن کے بارے میں اپنی رائے سے کچھ کہے اور اگر وہ درست بھی ہو تب بھی اس نے غلطی کی۔ “اس حدیث کو ترمذی اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2952 وقال: ھذا حديث غريب و قد تکلم بعض أھل الحديث في سھيل بن أبي حزم) و أبو داود (3652) ٭ سھيل بن عبد الله ھو ابن مھران و ھو ابن أبي حزم: ضعيف کما في تقريب التهذيب (2672)» |