كِتَاب الْعِلْمِ علم کا بیان ریاکار عالم دین کا انجام
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص علما سے مناظرہ کرنے، نادانوں کو شبہات میں مبتلا کرنے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے علم حاصل کرتا ہے تو اللہ اسے جہنم میں داخل فرمائے گا۔ “ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه الترمذي (2654 وقال: غريب.) ٭ إسحاق بن يحيي ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة.»
ابن ماجہ نے اسے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه ابن ماجه (253) ٭ فيه حماد بن عبد الرحمٰن الکلبي ضعيف و أبو أيوب الأزدي مجھول.»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ایسا علم، جس کے ذریعے اللہ کی رضا مندی حاصل کی جاتی ہے، محض دنیا کا مال و متاع حاصل کرنے کے لیے سیکھتا ہے تو وہ روز قیامت جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا۔ “ اس حدیث کو احمد، ابن ماجہ، ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أحمد (2/ 338 ح 8438) و أبو داود (3664) و ابن ماجه (252) [و صححه ابن حبان (الموارد: 89) والحاکم (1/ 85) ووافقه الذهبي.]» |