كِتَاب الْعِلْمِ علم کا بیان حصول علم کے دوران موت کی فضیلت
حسن بصری رحمہ اللہ مرسل روایت بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو احیائے اسلام کے لیے علم حاصل کرتے ہوئے موت آ جائے تو جنت میں اس کے اور انبیا علیہم السلام کے مابین صرف (نبوت کا) ایک درجہ ہو گا۔ “ اس حدیث کو دارمی نے روایت کیا ہے۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الدارمي (1/ 100 ح 360) ٭ عمرو بن کثير و نصر بن القاسم و محمد بن إسماعيل: لم أعرفھم والسند مرسل.» |