آداب کا بیان अख़्लाक़ के बारे में کسی کو اس طرح کہنا کہ ”تیری خرابی ہو“۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک جنگل کا رہنے والا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ یا رسول اللہ! قیامت کب ہو گی؟ (یہ حدیث پیچھے کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب۔۔۔ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔۔۔ میں گزر چکی ہے) اور یہاں اس میں اتنا زیادہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو جس سے محبت رکھتا ہے تو اس کے ساتھ ہو گا۔“ ہم نے عرض کی کہ کیا ہم بھی اسی طرح (آپ کے ساتھ) ہوں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“
|