آداب کا بیان अख़्लाक़ के बारे में پڑوسی کے ساتھ احسان کرنے کی وصیت۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام نے مجھے پڑوسی پر احسان کرنے کی اس قدر تاکید کی کہ مجھے خیال ہوا کہ شاید پڑوسی کو وارث ہی ٹھہرا دیں گے۔“
سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہے۔“ دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہ! وہ کون شخص ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا پڑوسی اس سے تکالیف اٹھاتا ہو۔“
|