آداب کا بیان अख़्लाक़ के बारे में ترک ملاقات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا بیان کہ مسلمان کو اپنے بھائی (مسلمان) سے تین دن سے زیادہ (کسی لڑائی جھگڑے کے سبب) ترک ملاقات کرنا جائز نہیں۔
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کو یہ لائق نہیں ہے کہ تین رات سے زیادہ اپنے بھائی (مسلمان) سے ترک ملاقات کرے (یعنی) جب ایک دوسرے سے ملیں تو یہ اس سے منہ پھیر لے اور وہ اس سے منہ پھیر لے اور ان دونوں میں اچھا وہ ہے جو (اپنے مقابل سے) سلام اور ملاقات کی ابتداء کرے۔“
|