آداب کا بیان अख़्लाक़ के बारे में جو شخص رشتہ ناتا جوڑے گا اللہ بھی اس کے ساتھ ملاپ رکھے گا (یعنی اللہ اس کے ساتھ بھلائی کرے گا)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رحم رحمن سے مشتق ہے (یعنی رحم رشتہ اللہ رحمن سے جڑا اور ملا ہوا ہے) اور اسی لیے اللہ تعالیٰ نے (رحم رشتہ سے) فرمایا ”جو تجھ کو ملائے گا میں اس کو ملاؤں گا اور جو تجھ کو توڑے گا میں اس کو توڑوں گا۔“
|