آداب کا بیان अख़्लाक़ के बारे में حسن خلق اور سخاوت کا بیان اور مکروہ فعل ”بخل“ کا بیان۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز مانگی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو: ”نہیں (دیتا)۔“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دس برس رہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو ”اف“ تک نہیں کہا اور نہ کبھی یہ فرمایا: ”یہ کیوں کیا اور یہ کیوں نہ کیا۔“
|