آداب کا بیان अख़्लाक़ के बारे में غصہ سے پرہیز کرنا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلوان وہ نہیں ہے جو (کشتی لڑنے میں) اپنے مقابل کو گرا دے بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ مجھ کو نصیحت فرمائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غصہ نہ کیا کر۔“ اس نے کئی مرتبہ دریافت کیا (لیکن) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا: ”غصہ نہ کیا کر۔“
|