آداب کا بیان अख़्लाक़ के बारे में لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی اور اپنے گھر والوں سے خوش طبعی کرنے کا بیان اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ لوگوں سے میل جول رکھ اور اپنے دین میں خلل نہ ڈال۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے اس قدر میل جول رکھتے تھے کہ میرا ایک چھوٹا بھائی ابوعمیر تھا، اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”اے ابوعمیر! تیری بلبل تو خیریت سے ہے؟“
|