مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان
لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی اور اپنے گھر والوں سے خوش طبعی کرنے کا بیان اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کا قول ہے کہ لوگوں سے میل جول رکھ اور اپنے دین میں خلل نہ ڈال۔
حدیث نمبر: 2045
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے اس قدر میل جول رکھتے تھے کہ میرا ایک چھوٹا بھائی ابوعمیر تھا، اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”اے ابوعمیر! تیری بلبل تو خیریت سے ہے؟“