زکوٰۃ کے بیان میں ज़कात के बारे में صدقہ مالداروں سے لینا چاہیے اور اس کو فقیروں پر صرف کیا جائے، خواہ وہ کہیں بھی ہوں۔ “ अमीरों से सदक़ा लेना चाहिए और गरीबों पर ख़र्च करना चाहिए, चाहे वे कहीं भी हों ”
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی حدیث اور ان کو یمن بھیجنے کی بات کا تذکرہ پہلے ہو چکا ہے (دیکھئیے باب: زکوٰۃ کا واجب ہونا شریعت سے ثابت ہے۔۔۔)۔ یہاں اس روایت میں یہ ہے کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا):“ (اے معاذ!) تم انہیں یہ بھی بتا دینا کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر زکوٰۃ فرض کی ہے جو مالداروں سے لے کر غریبوں پر صرف کی جائے گی۔ پس اگر وہ تمہاری یہ بات بھی تسلیم کر لیں تو پھر تم ان کے عمدہ عمدہ مال (زکوٰۃ کی شکل میں) وصول نہ کرنا اور مظلوم کی بددعا سے بچنا کیونکہ اس (کی بددعا) کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا۔“
|