زکوٰۃ کے بیان میں ज़कात के बारे में جو شخص لوگوں سے مال بڑھانے کے لیے سوال کرے۔ “ जो लोगों से धन बढ़ाने के लिए मांगता है ”
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لوگوں سے برابر سوال کیا کرتا ہے وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے منہ پر گوشت کی کوئی بوٹی نہ ہو گی۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن آفتاب قریب ہو جائے گا یہاں تک کہ پسینہ نصف کان تک پہنچ جائے گا پس سب لوگ اس حالت میں ہوں گے کہ یکایک وہ آدم علیہ السلام سے فریاد کریں گے پھر موسیٰ علیہ السلام سے پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے۔“
|