فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم क़ुरआन की फ़ज़ीलत, दुआएं, अल्लाह की याद और दम करना سورہ الفلق اور سورہ ناس کی فضیلت “ सूरत अल-फ़लक़ और सूरत अन-नास की फ़ज़ीलत ”
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر ایسی آیات نازل ہوئیں جو (تعوّذ کے باب میں) بےمثال ہیں، اور وہ ہیں: «قل اعوذ برب الفلق» سورت کے آخر تک اور «قل اعوذ برب الناس» سورت کے آخر تک۔“
سیدنا ابن عائش جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”ابن عابس! کیا میں تجھے وہ افضل (ذکر) نہ بتاؤں جس کے ساتھ پناہ مانگنے والے پناہ مانگتے ہیں؟“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دو سورتیں ہیں: سورۃ الفلق «قل اعوذ برب الفلق» اور سورۃ الناس «قل اعوذ برب الناس» ۔“
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عقبہ بن عامر! جو تجھ سے قطع رحمی کرے، اس سے صلہ رحمی کر۔ جو تجھے محروم کرے، تو اسے عطا کر۔ جو تجھ پر ظلم کرے، تو اسے معاف کر“ میں پھر ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقبہ بن عامر! اپنی زبان کو قابو میں رکھ، اپنی غلطیوں پر رو اور تیرا گھر تجھے اپنے اندر سما لے (ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکل)۔“ بعد میں جب (تیسری دفعہ) ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عقبہ بن عامر! کیا میں تجھے ایسی سورتوں کی تعلیم دوں کہ ان جیسی سورتیں نہ تورات میں نازل ہوئیں، نہ زبور میں، نہ انجیل میں اور نہ قرآن مجید (کے بقیہ حصے) میں، ہر رات ان کی تلاوت ضرور کیا کر، وہ سورتیں یہ ہیں: سورہ اخلاص «قل هو الله احد»، سورہ فلق «قل اعوذ برب الفلق» اور سورہ ناس «قل اعوذ برب الناس» ۔“
|