اخلاق و آداب سے متعلق مسائل अख़लाक़ के बारे में زبان کی حفاظت “ ज़बान की सुरक्षा ”
سیدنا بلال بن الحارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آ دمی اللہ کی رضا مندی کی ایک بات کر تا ہے جس کے بارے میں وہ یہ نہیں سمجھتا کہ اس کا کہنا اجر ہے؟ اس بات کے بدلے اللہ اس کے لئے (قیامت کے دن) ملاقات کے وقت تک رضا مند ی لکھ دیتا ہے اور آدمی اللہ کی ناراضی کی ایک بات کر دیتا ہے جس کے بارے میں وہ یہ نہیں سمجھتا کہ اس کا کتنا گناہ ہے؟ اس بات کے بدلے اللہ اس کے لئے (قیامت کے دن) ملاقات کے وقت تک ناراضی لکھ دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «103- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 985/2 ح 1914، ك 56 ب 2 ح 5) التمهيد 49/13، الاستذكار: 1850، و أخرجه النسائي فى الكبريٰ تحفتة الاشراف: 2028) والحاكم (46/1 ح 141) من حديث مالك به۔ والاصل الحديث شواهد عندالبخاري (6478) ومسلم (2988) وللحديث لون آخر عند الترمذي (2319) وابن حبان (1576) وسنده حسن.»
|