اخلاق و آداب سے متعلق مسائل अख़लाक़ के बारे में پڑوسی کے حقوق “ पड़ोसी के हक़ ( अधिकार ) ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی آدمی بھی اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار پر لکڑی گاڑنے سے منع نہ کرے۔ “ (عبدالرحمٰن بن ہرمز الاعرج نے) کہا: پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں اس سے منہ پھیرے ہوئے دیکھتا ہوں؟ اللہ کی قسم! میں اسے تمہارے کندھوں کے درمیان ضرور پھینکوں گا یعنی میں اسے تمہارے درمیان مشہور کروں گا۔
تخریج الحدیث: «82- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 745/2 ح 1501، ك 36 ب 26 ح 32) التمهيد 215/10، الاستذكار: 1425، و أخرجه البخاري (2463) ومسلم (1609/136) من حديث مالك به.»
عمرو بن (سعد بن) معاذ الاشہلی کی دادی (حواء رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ایمان والی عورتو! اپنی پڑوسن کے ساتھ نیکی میں کسی چیز کو بھی حقیر نہ سمجھو اگرچہ بکری کا جلا ہوا کھر ہی کیوں نہ ہو۔“
تخریج الحدیث: «180- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 931/2 ح 795، ك 49 ب 10 ح 45) التمهيد 295/4، الاستذكار:1728، و أخرجه أحمد (64/4، 377/5، 434/6) والدارمي (1679) والبخاري فى الأدب المفرد (122) من حديث مالك به وللحديث شواهد عند البخاري (2566) ومسلم (1030) وغيرهما هوهو بها صحيح والحمدللٰه.»
|