اخلاق و آداب سے متعلق مسائل अख़लाक़ के बारे में اولاد سے مساوی سلوک کرنا چاہئیے “ औलाद के साथ बराबर का व्यवहार करना चाहिए ”
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے ابا انہیں لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: میں نے اپنے اس بیٹے کو اپنا ایک غلام اپنی مرضی سے تحفہ دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے اپنی ساری اولاد کو اسی طرح غلام تحفے میں دئیے ہیں؟“ تو انہوں (نعمان بن بشیر کے والد رضی اللہ عنہ) نے جواب دیا: نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اس (غلام) کو واپس لے لو۔“
تخریج الحدیث: «33- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 751/2، 752 ح 1511، ك 36 ب 33 ح 39) التمهيد 223/7، الاستذكار: 1439، و أخرجه البخاري (2586) ومسلم (1623/9) من حديث مالك به.»
|