اخلاق و آداب سے متعلق مسائل अख़लाक़ के बारे में سائل کو دینے کو ترغیب “ मांगने वाले को देना चाहिए ”
محمد بن بجید الانصاری (تابعی) کی دادی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سائل کو (کچھ دے کر) واپس بھیجو اگرچہ جلا ہوا کھر ہی کیوں نہ ہو۔“
تخریج الحدیث: «181- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 923/2 ح 1779، ك 49 ب 5 ح 8 وعنده: ابن بجيد) التمهيد 298/4، الاستذكار:1711، و أخرجه النسائي (81/5، 82 ح 2566) من حديث مالك، وابوداؤد (1667) والترمذي (665 وقال: حسن صحيح) من حديث ابن بجيد وصححه ابن خزيمة (111/4 ح 2473) وابن حبان (الاحسان: 3374/3363) والحاكم (417/1) والذهبي وأخطأ من ضعفه.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر صدقے اور مانگنے سے اجتناب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا ہے اور نیچے والا مانگنے والا ہے۔“
تخریج الحدیث: «255- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 998/2 ح 1946، ك 58 ب 2 ح 8) التمهيد 247/15، الاستذكار:1883، أخرجه البخاري (1429) و مسلم (1033/94) من حديث مالك به.»
|