اخلاق و آداب سے متعلق مسائل अख़लाक़ के बारे में کسی چیز کو تقسیم کرتے وقت دائیں طرف سے آغاز کیا جائے “ किसी भी चीज़ को बाँटते समय दाएं तऱफ से शुरू करे ”
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ لایا گیا جس میں (کنویں کا) پانی ملایا گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں طرف ایک اعرابی (دیہاتی) اور بائیں طرف سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دودھ) پیا پھر (باقی دودھ) اعرابی کو دے دیا اور فرمایا: ”دایاں (مقدم ہے) پھر (جو اس کے بعد) دایاں ہو۔“
تخریج الحدیث: «3- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 926/2 ح 787، ك 49 ح 17) التمهيد 151/6، الاستذكار: 1720، أخرجه البخاري (5619) ومسلم (2029) من حديث مالك به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مشروب (یعنی دودھ) لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے پیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بڑی عمر کے لوگ تھے تو آپ نے لڑکے سے کہا: اگر تم مجھے اجازت دو تو ان (بڑی عمر کے) لوگوں کو یہ (بچا ہوا حصہ) دے دوں؟ اس لڑکے نے کہا: نہیں، یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! میں آپ کے جوٹھے پر کسی کو ترجیح نہیں دوں گا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کے ہاتھ پر رکھ دیا۔
تخریج الحدیث: «413- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 926/2، 927 ح 1788، ك 49 ب 9 ح 18) التمهيد 120/21،121، الاستذكار: 867، و أخرجه البخاري (5260) ومسلم (2030) من حديث مالك به.»
|